بیروت میں حزب اللہ کے مضبوط گڑھ میں کار بم دھماکا کئی افراد ہلاک و زخمی

دھماکے کے نتیجے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں حزب اللہ کے کئی رہنما بھی شامل ہیں

بارودی مواد ایک کار میں رکھا گیا تھا جسے ٹائم ڈیوائس سے اڑایا گیا ہے، پولیس ۔ فوٹو: رائٹرز

لبنان میں شامی صدر بشار الاسد کے مخالفین کے خلاف برسرپیکار لبنانی ملیشیا حزب اللہ کے مضبوط گڑھ میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لبنان کے دارالحکومت بیروت کے علاقے برالابید میں زوردار دھماکا ہوا جس کے بعد علاقے میں دھویں کے گہرے بادل چھاگئے، دھماکے میں کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں جن میں حزب اللہ کے رہنما بھی شامل ہیں تاہم سرکاری طورپر ابھی ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد نہیں بتائی گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ بارودی مواد ایک کار میں رکھا گیا تھا جسے ٹائم ڈیوائس سے اڑایا گیا۔

واضح رہے کہ حزب اللہ اپنے قیام سے اب تک اسرائیل کے خلاف برسرپیکار تھی تاہم اب اس کے رضا کار شام کے صدر بشار الاسد کی فوج کے ساتھ باغیوں کے خلاف بھی لڑرہے ہیں جس کے باعث لبنان سمیت کئی عرب اور مغربی ممالک میں اس کے خلاف منفی جذبات سامنے آئے ہیں ۔
Load Next Story