بالی ووڈ فلم ’دی ایکسیڈنٹل پرائم منسٹر‘ کا ٹریلر جاری
فلم بھارتی سیاست پر مبنی ہے جس میں من موہن سنگھ کا کردار انوپم کھیر ادا کر رہے ہیں
سابق بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ کی ذات پر مبنی بالی ووڈ فلم 'دی ایکسیڈنٹل پرائم منسٹر' کا ٹریلر جاری کردیا گیا جس میں انوپم کھیر من موہن سنگھ کا کردار ادا کررہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 2004ء سے 2014ءتک بھارت کے 13 ویں وزیر اعظم کے طور پر خدمات سرانجام دینے والے من موہن سنگھ کے حالات پر فلم ' دی ایکسیڈنٹل پرائم منسٹر' کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ فلم کی کہانی اُن کے دور حکومت میں چار سال تک وزیر اعظم ہاؤس کے ترجمان کے فرائض انجام دینے والے سنجیا بارو کی کتاب پر مبنی ہے۔
فلم کے ٹریلر میں بتایا گیا ہے کہ من موہن سنگھ کو اچانک کیسے وزیر اعظم چن لیا گیا اور گاندھی خاندان کیسے پیچھے رہ کر حکومت چلاتا ہے، فلم ' دی ایکسیڈنٹل پرائم منسٹر' کی خاص بات یہ ہے کہ اس فلم میں سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ کا کردار معروف اداکار انوپم کھیر اور میڈیا ایڈوائزر سنجیا بارو کا کردار اکشے کھنہ ادا کر رہے ہیں۔
فلم کی ریلیز کے حوالے سے اہم بات یہ ہے کہ ٹریلر کی ریلیز کے لیے جو وقت چنا گیا اس کے ایک دن بعد انڈین نیشنل کانگریس (آئی این سی) کا یوم تاسیس ہوتا ہے جب کہ فلم کو ریلیز کرنے کی تاریخ بھی 11 جنوری رکھی گئی ہے جس دن کانگریس کے رہنما بھارت کے دوسرے وزیر اعظم لال بہادر شاستری کی برسی منائی جاتی ہے۔
انوپم کھیر نے اپنے کردار سے متعلق بتایا کہ فلم میں میرے لیے سب سے بڑا چیلنج آواز کا تھا جسے بہتر طرح سے ادا کرنا بہت ہی مشکل عمل تھا، یہ کردار انتہائی مشکل کرداروں میں سے ایک تھا کیوں کہ ہر کوئی من موہن سنگھ جی کو بہت اچھی طرح جانتا ہے۔