کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے احسان اللہ احسان کو برطرف کردیا
احسان اللہ احسان کی برطرفی کا اعلان کسی ویڈیو پیغام کے بجائے شمالی وزیرستان ميں پمفلٹ تقسیم کرکے کیا گیا۔
کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے افغان طالبان کے خلاف بیان دینے پر اپنے ترجمان احسان اللہ احسان کو برطرف کرکے شیخ مقبول کو نیا ترجمان مقرر کر دیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طالبان نے اپنے اہم رہنما اور اعلیٰ طالبان قیادت سے قریبی تعلقات رکھنے والے احسان اللہ احسان کی برطرفی کا اعلان کسی ویڈیو پیغام کے بجائے شمالی وزیرستان ميں پمفلٹ تقسیم کرکے کیا، پمفلٹ میں کہا گیا ہے کہ احسان اللہ احسان کے بیان سے پاکستانی طالبان اور افغان طالبان ميں تفریق کے خدشات میں اضافہ ہوا ہے، افغان طالبان ہماری بنیاد ہیں اور ملاعمر ہمارے سپریم لیڈر ہیں اس لیے احسان اللہ احسان اب تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان نہیں ہیں۔
کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ایک اہم کمانڈر نے غیرملکی خبر ایجنسی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ احسان اللہ احسان کے بیان پر افغان طالبان نے اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ہمیں اپنا مواد اور جھنڈا استعمال کرنے سے روک دیا تھا جو کہ ہمارے لئے ناقابل قبول تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک طالبان نے شیخ مقبول کو نیا ترجمان مقرر کردیاہے جو افغان طالبان سے قریبی تعلقات رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ احسان اللہ احسان نے اپنے انٹرویو میں کہا تھا کہ افغان طالبان اور امریکا کے درمیان قطرمیں ہونے والے مذاکرات سے تحریک طالبان کی کارروائیوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔