برطانوی عدالت نے فیس بک پر بچوں کو قتل کرنے کی دھمکی دینے والے شخص کوسزاسنادی
ملزم نے فیس بک پر امریکا کے 200بچوں کو اسکول میں قتل کرنے کے بعد خود بھی اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کا لکھا تھا
برطانوی عدالت نے مقامی شخص کو فیس بک پر امریکا کے 200 بچوں کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے پر 2 سال 4 ماہ قید کی سزا سنا دی۔
24 سالہ ملزم ریس الیٹ نے فروری میں فرضی نام سے امریکی ریاست میں ایک ٹریفک حادثے میں ہلاک ہونے والے لڑکے کی یاد میں بنائے گئے فیس بک پیج پر لکھا کہ میرے والد کے پاس 3 گنز ہیں اور اس سے میں 200 بچوں کو اسکول میں قتل کر کے اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کر لوں گا ، اس دھمکی کے دوسرے روز امریکی ریاست ٹینیسی کے تمام اسکولز تدریسی عمل کے لئے بند کر دیئے گئے تھے اس کے ساتھ ساتھ ملزم نے ایک 15 سالہ لڑکی کو بھی فیس بک پر جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔
جج نے ملزم ایلیٹ کے خلاف مقدمے کی سماعت کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ایلیٹ کی جانب سے اپنے کئے پر پشیمانی کے باعث انہوں نے نرمی برتتے ہوئے اس کو کم سے کم سزا سنائی ہے۔
واضح رہے کہ ایف بی آئی اور امریکی سیکیورٹی ادارے کی جانب سے تحقیقات کے دوران ایلیٹ نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا تھا، ایلیٹ نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا تھا کہ اس نے یہ دھمکیاں محض لوگوں کی توجہ اپنی طرف راغب کرنے کے لئے دی تھیں اور ساتھ ہی اس نے اسے اپنی غلطی بھی قرار دیا تھا۔