وزیراعظم نے سیالکوٹ ایئرپورٹ سے نئی ائیرلائن چلانے کی منظوری دے دی

حکومت بزنس کمیونٹی کے لئے جامع منصوبہ بندی کر رہی ہے، وزیراعظم عمران خان

ایئرلائن کے آغازسے خطے میں روزگاراورکاروباری سرگرمیاں بڑھیں گی، وزیر اعظم: فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ ایئرپورٹ سے نئی ائیرلائن چلانے کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سیال ایئرلائین کے چیئرمین فضل جیلانی اورمعاون خصوصی عثمان ڈارکی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی۔ وفاقی وزیربرائے سول ایوی ایشن میاں محمد سومرو بھی ملاقات میں موجود تھے۔


وزیر اعظم عمران خان نے سیالکوٹ ائیرپورٹ سے نئی ائیرلائن چلانے کی منظوری دے دی جوسیالکوٹ کی تاجربرادری کے تعاون سے شروع ہوگی۔ ائیرلائن سروس نے آغازمیں حکومتی معاونت فراہم کرنے پروزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

اس متعلق وزیراعظم نے کہا کہ سیالکوٹ سرمایہ کاری کا اہم مرکزبن رہا ہے، مزید سہولتیں فراہم کریں گے، حکومت بزنس کمیونٹی کے لئے جامع منصوبہ بندی کررہی ہے، ایئرلائن کے آغازسے خطے میں روزگار اورکاروباری سرگرمیاں بڑھیں گی اور تاجر برادری مزید تجاویز پیش کرے، حکومت سنجیدگی سے غورکرے گی۔
Load Next Story