افغان سرحد پر باڑ لگانے کا ترجیحی مرحلہ مکمل ہو گیا

خیبر پختونخوا کے ساتھ 1403 کلو میٹر طویل بارڈر پر 482 کلو میٹرکے ترجیحی مرحلے پر باڑ لگانے کا کام مکمل کیا گیا۔

افغان سرحد پر باڑ لگانے کا ترجیحی مرحلہ مکمل ہو گیا فوٹو: فائل

مغربی بارڈر پر سرحد پار سے دہشت گردی کی روک تھام میں اہم پیشرفت، پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا ترجیحی مرحلہ وقت سے پہلے مکمل کر لیا گیا۔

پاک فوج نے ڈیورنڈ لائن پر 482 کلو میٹر طویل باڑ کے ساتھ 233 قلعے بھی تعمیر کر لیے جہاں فورسز کی تعیناتی کے علاوہ سیکیورٹی کیمروں اور موشن ڈیٹیکٹرز سے بھی بارڈرکی نگرانی کی جائے گی۔ جمعے کوصحافیوں کے وفد نے طور خم بارڈر کا دورہ کیا جہاں سیکیورٹی حکام نے سرحدی باڑ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔


حکام نے بتایا کہ باڑ لگانے کا کام 2017 کی ابتدا میں شروع کیا گیا اور خیبر پختونخوا کے ساتھ 1403 کلو میٹر طویل بارڈر پر 482 کلو میٹرکے ترجیحی مرحلے پر باڑ لگانے کا کام مکمل کیا گیا۔

 
Load Next Story