وزیراعظم عمران خان کا پولی کلینک اسپتال کا اچانک دورہ

وزیر اعظم نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں پر بریفنگ لی

وزیراعظم نے بہتر انتظامات اورسہولیات کی فراہمی پر اسپتال انتظامیہ کی کارکردگی کی تعریف کی۔ فوٹو : عمران خان فیس بک

وزیراعظم عمران خان نے پولی کلینک اسپتال کا اچانک دورہ کیا اورانتظامیہ کومعیاری علاج کی سہولیات جاری رکھنےکی ہدایت کی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پولی کلینک اسپتال کے مختلف شعبوں کا اچانک دورہ کیا اورمریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں پربریفنگ لی۔ وزیراعظم نے بہترانتظامات اورسہولیات کی فراہمی پراسپتال انتظامیہ کی کارکردگی کی تعریف کی۔

وزیراعظم نے زیرعلاج مریضوں سے بھی بات چیت کی اوراسپتال انتظامیہ کوہدایت کی کہ مریضوں کو معیاری علاج کی سہولیات فراہمی کے تسلسل کو جاری رکھا جائے۔
Load Next Story