روزے كے تقدس کی پامالی پرغيرمسلم تاركين وطن كو نکال دیا جائے گا سعودی وزارت داخلہ
رمضان کا احترام نہ کرنے والے غير مسلم تاركين وطن كی ملازمت كا معاہدہ ختم اور ملک بدری كے احكامات بھی ديئے جا سكتے ہيں
سعودی وزارت داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران روزے كے تقدس کو پامال كرنے والے غير مسلم تاركين وطن كو ملک بدر كر دیا جائے گا۔
وزارت داخلہ كی جانب سے جاری کئے گئے اعلامئے كے مطابق رمضان المبارک كا آغاز ہوچکا ہےاوراس ماہ مقدس كے دوران كوئی بھی غير مسلم تاركين وطن عوامی مقامات پر كھاتے، پيتے يا روزہ كے منافی غير اخلاقی حركات كرتے پايا گيا تو اس كے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ، جس میں اس كی ملازمت كا معاہدہ ختم اور ملک بدری كے احكامات بھی ديئے جا سكتے ہيں ، اعلامئے میں مزید کہا گیا ہے کہ يہ احكامات سعودی عرب ميں مقيم تمام غير مسلم تاركين وطن پر لاگو ہوں گے۔