الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسکروٹنی سیل ختم کردیا

ریٹرننگ افسراگرمناسب سمجھے توکسی بھی امیدوارکی چھان بین کے لئے متعلقہ اداروں سے مدد لے سکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن

ریٹرننگ افسراگرمناسب سمجھے توکسی بھی امیدوارکی چھان بین کے لئے متعلقہ اداروں سے مدد لے سکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن فوٹو: ایکسپریس/فائل

الیکشن کمیشن نے اسکروٹنی سیل ختم کرتے ہوئے ضمنی انتخابات میں نیب، اسٹیٹ بینک اوردیگراداروں سے امیدواروں کی اسکروٹنی نہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔


الیکشن کمیشن نےعام انتخابات میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لئے نیب، اسٹیٹ بینک، ایف بی آراور نادرا پرمشتمل خصوصی اسکروٹنی سیل قائم کیا تھا تاہم اب اس سیل کوختم کر دیا گیا، الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ ضمنی انتخابات کے لئے متعلقہ ریٹرننگ افسراگرمناسب سمجھے توکسی بھی امیدوارکی چھان بین کے لئے متعلقہ اداروں سے مدد لے سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق قومی و صوبائی اسمبلی کے 42 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ 22 اگست کو ہو گی۔

Recommended Stories

Load Next Story