حکومت سندھ کا رمضان میں کالعدم تنظیموں کی زکوٰۃ اورعطیات وصولی پر پابندی کا فیصلہ

سیاسی وسماجی تنظیموں کو بھی عطیات کی وصولی کیلئے وزارت داخلہ سندھ یا ڈپٹی کمشنر سے پیشگی اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔

جبری چندے کی وصولی کی روک تھام کے لئے حکومت نے پولیس اور رینجرز کو واضح احکامات بھی جاری کردیئے ہیں، ذرائع ڈیزائن: اویس خان

لاہور:
حکومت سندھ نے رمضان المبارک میں کالعدم تنظیموں کی جانب سے زکوٰۃ، فطرہ اور عطیات وصول کرنے پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے تاہم سماجی اور سیاسی جماعتیں اجازت نامے کے بعد عطیات وصول کرسکیں گی۔


رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی کراچی میں جبری فطرہ، زکوٰۃ اور بھتہ وصولی کی روک تھام کے لئے سندھ حکومت نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی حکمت عملی تیار کی ہے جس کے تحت کالعدم تنظیموں پر رمضان المبارک میں زکٰوۃ، فطرہ اور چندہ وصول کرنے پر مکمل پابندی ہوگی جبکہ سیاسی وسماجی تنظیموں کو زکوٰۃ وعطیات جمع کرنے کے لئے وزارت داخلہ سندھ یا ڈپٹی کمشنر سے پیشگی اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔ ذرائع کے مطابق جبری چندے کی وصولی کی روک تھام کے لئے حکومت نے پولیس اور رینجرز کو بھی واضح احکامات جاری کردیئے ہیں۔

واضح رہے کہ رمضان المبارک میں ہر سال اس طرح کے احکامات جاری کئے جاتے ہیں مگر اس کے باوجود لاکھوں شہریوں سے فطرہ، زکوٰۃ اور عطیات کے نام پر زبردستی کروڑوں روپے سمیٹ لئے جاتے ہیں۔
Load Next Story