آصف زرداری کے خلاف پی ٹی آئی کی نااہلی درخواست سماعت کے لیے مقرر
آصف علی زرداری کے خلاف نااہلی کیس کی سماعت الیکشن کمیشن میں 10 جنوری کو ہوگی
الیکشن کمیشن نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف تحریک انصاف کی نااہلی کی درخواست ابتدائی سماعت کے لیے 10 جنوری کو مقرر کردی ہے۔
الیکشن کمیشن نے سابق صدر اور شریک چیئرمین پی پی آصف علی زرداری کے خلاف تحریک انصاف کی نااہلی درخواست ابتدائی سماعت کے لیے مقرر کردی ہے جو 10 جنوری کو ہوگی، سماعت میں درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کیا جائے گا جب کہ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان کو بھی نوٹس جاری کردیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : آصف زرداری کے خلاف پی ٹی آئی کی نااہلی درخواست سماعت کیلیے منظور
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے سابق صدر اور شریک چیئرمین پی پی پی آصف زرداری کے خلاف نااہلی کی درخواست صوبائی الیکشن کمیشن آفس کراچی میں جمع کرائی تھی جس کو منظوری کے لیے اسلام آباد بھیج دیا گیا تھا۔