کراچی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی عائد
ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا، نوٹی فکیشن
محکمہ داخلہ سندھ نے شہر قائد میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق نئے سال کی آمد پر کسی بھی حادثے کے پیش نظر محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر 2 روز کے لئے پابندی عائد کردی ہے اور اس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اور پابندی یکم جنوری کی صبح تک رہے گی، اس موقع پر ہوائی فائرنگ اور اسلحہ لے کر چلنے سمیت سال نو کی خوشی میں پٹاخوں پر بھی پابندی ہوگی۔