سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 556 فیصد اضافہ
گزشتہ مالی سال اوورسیز کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر 13.92 ارب ڈالر رہیں
بیرون ملک مقیم پاکستانی ورکرز کی جانب سے گزشتہ مالی سال (جولائی 2012 تا جون 2013) کے دوران 13.92 بلین ڈالر کی ترسیلات زر وطن بھیجی گئیں جبکہ گزشتہ سے پیوستہ مالی سال (جولائی 2011 تا جون 2012) کے دوران انہوں نے 13.186 بلین ڈالر بھجوائے تھے جس سے 733.64 ملین ڈالر یا 5.56 فیصد کا اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔
جولائی تا جون مالی سال 13 کے دوران سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکا، برطانیہ، جی سی سی ممالک (بشمول بحرین، کویت، قطر اور سلطنت عمان) اور یورپی یونین کے ممالک سے بالترتیب 4.104 بلین ڈالر، 2.75 بلین ڈالر، 2.186 بلین ڈالر، 1.946 بلین ڈالر، 1.607 بلین ڈالر اور 357 ملین ڈالر کی ترسیلات زر وطن آئیں جبکہ جولائی تا جون مالی سال 12 کے دوران ان ملکوں سے بالترتیب 3.687 بلین ڈالر، 2.848 بلین ڈالر، 2.334 بلین ڈالر، 1.521 بلین ڈالر، 1.495 بلین ڈالر اور 364 ملین ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئی تھیں۔
گزشتہ مالی سال کے دوران ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ممالک سے 967 ملین ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں جبکہ گزشتہ سے پیوستہ مالی سال (2012) کے دوران ان ممالک سے 935 ملین ڈالر کی ترسیلات زر وطن موصول ہوئی تھیں۔
جولائی 2012 تا جون 2013 کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانی ورکرز نے ماہانہ اوسطاً 1.16 بلین ڈالر کی ترسیلات زر بھیجیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 1.098 بلین ڈالر بھیجے گئے تھے۔گزشتہ ماہ (جون 2013) بیرون ملک مقیم پاکستانی ورکرز نے 1.164 ملین ڈالر وطن بھیجے جو جون 2012 میں بھیجی گئی رقم 1.117 بلین ڈالر سے 4.23 فیصد زیادہ ہے۔جون 2013 میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکا، برطانیہ، جی سی سی ممالک (بشمول بحرین، کویت، قطر اور سلطنت عمان)، اور یورپی یونین کے ممالک سے بالترتیب 353.18 ملین ڈالر، 218.60 ملین ڈالر، 179.93 ملین ڈالر، 171.94 ملین ڈالر، 138.18 ملین ڈالر اور 31.03 ملین ڈالر کی ترسیلات زر وطن آئیں جبکہ جون 2012 کے دوران ان ملکوں سے بالترتیب 333.68 ملین ڈالر، 219.14 ملین ڈالر، 206.60 ملین ڈالر، 126.72 ملین ڈالر، 128.12 ملین ڈالر اور 29.24 ملین ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئی تھیں۔
جون 2013 کے دوران ناروے، سوئٹزرلینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ممالک سے 71.93 ملین ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی مہینے (جون 2012) میں 73.98 ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔