سبزی منڈی کی حدود میں قائم غیر قانونی کولڈ اسٹوریج کو نوٹس
مارکیٹ کمیٹی کے سیکریٹری کی انسداد تجاوزات سیل کو بغیر الاٹمنٹ اسٹوریج بند کرانیکی ہدایت
کراچی سبزی منڈی مارکیٹ کمیٹی کے سیکریٹری نے منڈی کی حدود میں قائم غیرقانونی کولڈ اسٹوریج کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔
کراچی سبزی منڈی فروٹ سیکشن میں گزشتہ روز منعقدہ اجلاس میں مارکیٹ کمیٹی کے سیکریٹری مجتبیٰ مرزا نے مارکیٹ کمیٹی کے انسداد تجاوزات سیل کو ہدایت جاری کی ہے کہ منڈی کی حدود میں الاٹ منٹ کے بغیر قائم ہونے والے تمام غیرقانونی کولڈ اسٹوریج بند کردیے جائیں۔ اجلاس میں فریش فروٹس ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین زاہد اعوان ،مارکیٹ کمیٹی کے سابق وائس چیئرمین آصف احمد،علاقہ ایس ایچ او محمد نعیم، رینجر انسپکٹرندیم سمیت اینٹی انکروچمنٹ سیل کے نمائندوں نے بھی شرکت کی اس موقع پر منڈی کے تاجروں نے بتایا کہ مارکیٹ کمیٹی کے انسداد تجاوزات سیل اور پولیس چوکی کے اہلکاروں کی سرپرستی میں غیر قانونی طور پر 6 کولڈ اسٹوریج قائم کیے گئے ہیں منڈی میں تجاوزات کے خلاف رینجرز کے آپریشن کے بعد دوبارہ بڑے پیمانے پر تجاوزات کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
تاجروں نے کہا کہ رمضان کے دوران پھل لے کر آنے والی گاڑیوں اور خریدوفروخت میں 10 گنا اضافہ ہوجاتا ہے اس لیے منڈی کی حدود میں تجاوزات کے لیے فوری طور پر آپریشن کیا جائے اور آپریشن کے لیے رینجرز کی خدمات حاصل کی جائیں۔ تاجروں نے بتایا کہ منڈی کے راستوں پر تجاوزات کا سلسلہ بدستور جاری ہے، آمد ورفت کے راستے بند ہوتے جارہے ہیں جس سے ماہ رمضان میں پھلوں کی تجارت میں شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ منڈی کی حدود میں جرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہورہا ہے اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں بھی منڈی میں بڑھتی جارہی ہیں جس سے تاجروں میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔
ماہ رمضان المبارک کے دوران تجارت بڑھنے کی وجہ سے نقد رقوم کی لین دین میں کئی گنا اضافہ ہوجاتا ہے، تاجروں نے مطالبہ کیا ہے کہ منڈی میں امن وامان قائم رکھنے اور جرائم کی روک تھام کیلئے پولیس اور رینجرز کو فعال کیا جائے۔ منڈی کے داخلی اور خارجی راستوں، ملیر اور سہراب گوٹھ پر ٹریفک کا اضافی عملہ تعینات کیا جائے۔ منڈی میں تجاوزات قائم کرنے والے عناصر اتنے بااثر ہیں کہ وہ نجی سیکیورٹی کمپنی کے اہلکاروں پر تشدد کرتے ہیں۔