ہاکی رینکنگ پاکستانی ٹیم 2 درجے تنزلی کے بعد آٹھویں نمبر پر پہنچ گئی
ملائیشیا میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں گرین شرٹس 12ویں رینک سائیڈ جنوبی افریقہ کیخلاف ہی کامیابی حاصل کرسکی
ورلڈ ہاکی لیگ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد پاکستانی ٹیم عالمی رینکنگ میں 2 درجے تنزلی کے بعد آٹھویں نمبر پر پہنچ گئی۔
ملائیشیا میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں گرین شرٹس 12ویں رینک سائیڈ جنوبی افریقہ کیخلاف ہی کامیابی حاصل کرسکی، اسے کوارٹر فائنل میں زیر کرنے والی جنوبی کورین ٹیم چھٹی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔
انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ میں جرمنی پہلے، آسٹریلیا دوسرے، ہالینڈ تیسرے، انگلینڈ چوتھے، نیوزی لینڈ پانچویں، کوریا چھٹے، اسپین ساتویں ، پاکستان آٹھویں، بیلجیئم نویں اور ارجنٹائن دسویں نمبر پر ہے۔