الطاف حسین کا صدرسے رابطہبلال شیخ کے قتل پر تعزیت کی

قوم دہشت گردوں کیخلاف اتحادکامظاہرہ کرے ، قائدمتحدہ،امہ کورمضان کی مبارکباد

قوم دہشت گردوں کیخلاف اتحادکامظاہرہ کرے ، قائدمتحدہ،امہ کورمضان کی مبارکباد فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے بم دھماکے میں صدرزرداری کے چیف سیکیورٹی افسر بلال شیخ اوردیگرافرادکے جاں بحق ہونے پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

بلاول ہاؤس کراچی میں صدرزرداری سے اظہارتعزیت کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہاکہ بم دھماکے میں بلال شیخ سمیت متعدد افراد کے شہیدوزخمی ہونے کاواقعہ انتہائی افسوسناک ہے ،یہ دھماکاانتہائی سفاک دہشت گردوں نے کیا ہے جوکہ مسلمان توکجاانسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں ،الطاف حسین نے دہشتگردی کے واقعے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ بے گناہ شہریوںکی جان ومال سے کھیلنے والے ملک دشمن ہیں اور وقت کا تقاضہ ہے کہ مسلح افواج اور سویلین دہشت گردوں کے خلاف اتحاد کامظاہرہ کریں،ملک بھر کے عوام مسلح افواج کے ساتھ مل کرسیسہ پلائی دیوارکی طرح ان سفاک دہشتگردوں کا مقابلہ کریں اور پاکستان کوان وحشی درندوں سے پاک کردیں۔




دریں اثنا الطاف حسین نے اپنے ایک اوربیان میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کورمضان کی دلی مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ ماہِ صیام اوراس کے روزوں کواسلامی عبادات میں خصوصی اہمیت حاصل ہے روزہ دین اسلام کے ارکان میں سے اہم رکن اور تزکیہ نفس کابہترین ذریعہ ہے،رمضان المبارک میں روزے رکھ کر روزہ دارکوغریب ونادارافراد کی بھوک،پیاس کی شدت ، ان کی تکالیف کا احساس ہوتا ہے اور ان میں دوسروں کی مدد کاجذبہ بیدارہوتاہے جبکہ روزہ انسانی صحت کیلیے بھی مفیدہے۔انھوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ماہِ صیام کی برکتوں اوررحمتوں کا مسلم امہ پرنزول فرمائے اورشہرکراچی اور ملک میں امن و امان کا قیام اور دہشتگردی کا خاتمہ فرمائے۔

Recommended Stories

Load Next Story