سالِ نو کے آغاز پر قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں 2 کشمیری نوجوان شہید

2018 میں 375 کشمیریوں کو شہید کیا جن میں 10 خواتین اور 35 کمسن بچے بھی شامل تھے

بھارتی فوج نے کشمیری نوجوانوں کو ضلع کپواڑا میں سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا۔ فوٹو : فائل

مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق قابض بھارتی فوج نے سال نو کا استقبال بھی 2 کشمیری نوجوانوں کے خون سے ہولی کھیل کر کیا۔ جنت نظیر وادی کے ضلع کپواڑا میں سرچ آپریشن کے دوران کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا گیا۔

بھارتی فوج نے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ضلع کپواڑا کے داخلی اور خارجی کو بند کرکے گھر گھر تلاشی کا آغاز کیا ، چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا اور کسی کو بھی گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی۔


یہ خبر بھی پڑھیں : 2018 میں 375 کشمیری شہید

کشمیر میڈیا سیل کے مطابق آخری اطلاعات آنے تک ضلع کپواڑا میں سرچ آپریشن جاری تھا، اس دوران 5 نوجوانوں کو بھی حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔ بیماروں کو بھی اسپتال لے جانے کی جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس 2018 میں قابض بھارتی فوج نے 375 کشمیریوں کو شہید کیا جس میں 10 کشمیری خواتین اور 35 کمسن بچے بھی شامل ہیں اور تاحال بھارتی بربریت روکنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔
Load Next Story