اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کروانے والے 688 ارکان پارلیمنٹ کو حتمی نوٹس جاری
15جنوری تک اثاثوں کی تفصیل جمع نہ کروانے پر رکنیت معطل کردی جائے گی، الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کروانے والے 688 ارکان پارلیمنٹ کو حتمی نوٹس جاری کردیئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کی ہدایات کے باوجود سینیٹ کے 43، قومی اسمبلی کے 187، پنجاب اسمبلی کے 258، سندھ اسمبلی کے 86، خیبر پختونخوا اسمبلی کے 80 جب کہ بلوچستان اسمبلی کے 34 ارکان نے تاحال اثاثوں کی تفصیل جمع نہیں کروائی۔
تفصیلات جمع نہ کرانے والوں میں نورالحق قادری، خورشید شاہ، شاہد خاقان عباسی، شفقت محمود، شہریار آفریدی، نورعالم، مرتضی جاوید عباسی، زبیدہ جلال، اختر مینگل، نجیب ہارون، عبدالقادر پٹیل، حنا ربانی کھر، ملک عامر ڈوگر، طارق بشیر چیمہ، احسن اقبال، راجا پرویز اشرف، غلام سرور، طاہر صادق اور خرم دستگیر بھی شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن نے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع نہ کروانے والے 688 ارکان پارلیمنٹ کو حتمی نوٹس جاری کردیئے ہیں، جس کے تحت 15جنوری تک اثاثوں کی تفصیل جمع نہ کروانے پر رکنیت معطل کردی جائے گی۔