اے پی سی کے بعد نیٹو سپلائی روک دیں گےعمران اسماعیل
فاٹا کے ایم این ایزڈرون حملوں پر بات نہیں کرتے،وہ کہتے ہیں یہ ٹھیک ہورہا ہے،وقاص اکرم
مسلم لیگ ن کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ ٹی وی مذاکروں میں اکثر وہ لوگ بحث کرتے ہیں جنھوں نے فاٹاکی شکل تک نہیں دیکھی، ڈرون حملوں پراگر ہم نے قوم سے سچ نہیں بولا توبہت بڑی زیادتی کی ہے۔
ایکسپریس نیوزکے پروگرام ٹودی پوائنٹ میں میزبان شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ جب سچ بولنے کی نیت کی جائیگی توپھرسچ بھی بولا جائیگا۔ جنرل پاشا نے پارلیمنٹ میں ان کیمرہ سیشن میںکہاتھا کہ آپ حکم کریں ہم ڈرون گرادیتے ہیں لیکن پھراسکے اثرات کیلیے بھی تیارہوجائیں لیکن اسکے بعد سب خاموش ہوگئے۔ فاٹاکے ایم این ایز ڈرون حملوں پر بات نہیں کرتے،وہ کہتے ہیں کہ یہ ٹھیک ہو رہا ہے۔اے این پی کے رہنما حاجی عدیل نے کہا کہ ہمیں کہیں سے بھی سچ نہیں ملتا ڈرون حملے رہیں گے۔
تحریک انصاف کے رہنما عمران اسمعٰیل نے کہا کہ اے پی سی ہو لینے دیں ہم نیٹو کی سپلائی روک دیں گے۔ عمران کی طبعیت ٹھیک نہیں، اگراے پی سی میں شاہ محمودبیٹھ جائیںگے تواس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ صحافی وتجزیہ کار سلیم صافی نے کہا کہ ڈرون حملے ہماری خودمختاری کیلیے چیلنج ہیں لیکن یہ بھی سچ ہے کہ طالبان کو سب سے زیادہ نقصان ڈرون حملوں نے ہی پہنچایا ہے اور کسی حدتک ڈرون حملے بھی ہماری ہی تجویز ہیں۔ہم کچھ بھی کرلیں ڈرون حملے 2014ء تک رہیں گے۔