مے ویدر نے جاپانی باکسر کا قصہ محض 2منٹ میں تمام کردیا
اس فائٹ کے عوض 9ملین ڈالرز کی خطیر رقم ادا کی گئی، مے ویدر
MULTAN:
معروف امریکی باکسر فلائیڈ مے ویدر نے نئے سال کے آغاز سے قبل منعقدہ نمائشی فائٹ میں جاپان کے کک باکسنگ چیمپئن تینشن ناسوکاوا کو محض دو منٹ میں تکنیکی بنیادوں پر ناک آؤٹ کردیا۔
باکسنگ شائقین کافی شدت سے اس فائٹ کا انتظار کر رہے تھے، دونوں کھیلوں کے قوانین مختلف ہیں لیکن اس فائٹ کیلیے ریٹائرڈ مے ویدر ہی فیورٹ تھے اور انھوں نے اپنی عمدہ پرفارمنس سے اسے سچ بھی ثابت کردکھایا، دونوں فائٹرز کو رقم کی ادائیگی کا باقاعدہ اعلان تو نہیں کیا گیا لیکن مے ویدر نے اپنی ٹوئٹ میں عندیہ دیا کہ انھیں اس فائٹ کے عوض 9ملین ڈالرز کی خطیر رقم ادا کی گئی۔