امریکا اتحادی سپورٹ فنڈ کے بقایاجات ادا کرنے پرآمادہ
اسحاق ڈار سے اولسن کی ملاقات،آئی ایم قرضہ 7.30ارب ڈالرکرنے کیلیے کردارکی یقین دہانی
CAIRO:
امریکا نے پاکستان کو درپیش مالی مُشکلات پر قاپو پانے کیلیے آئی ایم ایف سے نئے پروگرام کے تحت 7 ارب 30 کروڑ ڈالر کی منظوری میں کردار ادا کرنے اور دہشتگردی کیخلاف جنگ کے اخراجات کی مد میں پاکستان کے بقایات جات کی ادائیگی پر آمادگی ظاہر کی ہے ۔
وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ پاکستان میں تعینات امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے گزشتہ روز یہاں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی جس میں اسحاق ڈار نے امریکی سفیر سے درخواست کی کہ 4 ستمبر کو آئی ایم ایف بورڈ میں پاکستان کیلیے نیا پروگرام پیش کیے جانیکا امکان ہے ، امریکہ اس پروگرام کا حجم 5.30 ارب ڈالر سے بڑھا کر 7.30 ارب ڈالر کرنے کیلیے نہ صرف حمایت کرے بلکہ اس کیلیے اپنا کردار بھی ادا کرے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی سفیر سے اتحادی سپورٹ فنڈ کے بقایاجات کا معاملہ بھی اٹھایا گیا اور امریکی سفیر نے اس حوالے سے پاکستان کیساتھ بھرپور تعاون کرنے اور معاملہ امریکی حکام کیساتھ اٹھانے کی یقین دہانی کرائی ۔ وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے تعاون کرنے اور اعتماد کا اظہار کرنے پر امریکی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے برطانوی وزیر برائے بین الاقوامی ترقی جسٹائن گریننگ نے بھی ملاقات کی ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران ایک لاکھ نئے ٹیکس دہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائیگا ۔