یکم جنوری 3 لاکھ 95 ہزارنئے مہمان دنیامیں آگئے بھارت کاپہلا پاکستان کاچوتھانمبر

پاکستان میں 15 ہزار بچوں نے آنکھ کھولی۔

پاکستان میں 15 ہزار بچوں نے آنکھ کھولی۔ فوٹوفائل

نئے سال کے پہلے روزدنیا میں3 لاکھ 95 ہزار 72 نئے مہمان پیدا ہوئے۔


اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کی رپورٹ کے مطابق ایک چوتھائی کی پیدائش جنوبی ایشیاء میں ہوئی، پاکستان کا چوتھا نمبر رہا، یہاں15 ہزار بچوں نے آنکھ کھولی۔

سب سے زیادہ بھارت میں69ہزار9سو 44بچے پیدا ہوئے۔ 44 ہزار 9 سو40 بچوں کے ساتھ چین دوسرے نمبر پر رہا افریقی ملک نائیجیریا میں 25ہزار 6سو 85بچے دنیا میں آئے۔ پانچواں نمبر انڈونیشیا کا رہا۔ وہاں 13ہزار 256 جبکہ امریکا میں 11ہزار 86بچوں کی پیدائش ہوئی اور فہرست میں چھٹے نمبر پر رہا۔
Load Next Story