حکومت کے خلاف کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہوگی گیلانی

اگر تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں تو انکے درمیان کوئی...

اگر تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں تو انکے درمیان کوئی اختلافات نہیں ہونگے، فوٹو؛ اے ایف پی

ISLAMABAD:
سابق وزير اعظم اور پاكستان پيپلزپارٹی كے سينئر وائس چيئرمين سيد يوسف رضا گيلانی نے كہا ہے كہ حكومت كے خلاف سازشيں كرنے والی قوتوں كو كاميابی نہيں حاصل ہوگی ۔

ادارے اپنے اپنے آئينی دائرہ كار اور حدود ميں رہتے ہوئے كام كريں تو ان ميں كوئی محاذ آرائی نہيں ہوگی،گزشتہ روز يہاں اے پی پی سے خصوصی گفتگو كرتے ہوئے ايك سوال كے جواب ميں اس تاثر كو مسترد كيا، كہ مسلم ليگ ن اور پاكستان تحريك انصاف كے مابين محاذ آرائی سے آئندہ عام انتخابات ميں پاكستان پيپلزپارٹی كو كوئی فائدہ ہوگا۔


انہوں نے كہا كہ كسی كو يہ بات فراموش نہيں كرنی چاہئے كہ اين اے 151 كے ضمنی انتخاب ميں عبدالقادر گيلانی كے مقابلے ميں تمام مخالف سياسی قوتيں متحد تھيں، يہ سب مل كر بھی پاكستان پيپلزپارٹی كے اميدوار كو شكست نہيں دے سكے۔

انہوں نے كہا كہ پاكستان پيپلزپارٹی كے ووٹ بينک ميں دراڑ نہيں ڈالی جاسكتی ۔ايك اور سوال كے جواب ميں انہوں نے ايك بار پھر ياد دہانی كرائی كہ صدر مملكت كو آرٹيكل 248 كے تحت آئين ميں استثنٰی حاصل ہے، اگر كوئی بھی سوئس حكام كو صدر كے خلاف خط لكھے گا تو وہ آئين كی خلاف ورزی كا مرتكب ہوگا۔

انہوں نے كہا كہ ميں نے سوئس حكام كو خط لكھنے سے انكار كيا كيونكہ ميں نے آئين كی پاسداری كا حلف اٹھا ركھا تھا۔

Recommended Stories

Load Next Story