بلال شیخ پرحملہ معمہ بن گیااپنے پیچھے کئی سوالات جنم دے گیا

بلال شیخ کا قتل پیپلزپارٹی کی چیئرپرسن بینظیر بھٹو کے قتل سے بھی کافی حد تک مماثلت رکھتا ہے.

بلال شیخ کا قتل پیپلزپارٹی کی چیئرپرسن بینظیر بھٹو کے قتل سے بھی کافی حد تک مماثلت رکھتا ہے فوٹو: پی پی آئی

NEW DEHLI:
صدرزرداری کے سیکیورٹی انچارج بلال شیخ پرکیاجانے والاخود کش حملہ معمہ بن گیااوراپنے پیچھے کئی سوالات کو جنم دے گیا۔

بلال شیخ کا قتل پیپلزپارٹی کی چیئرپرسن بینظیر بھٹو کے قتل سے بھی کافی حد تک مماثلت رکھتا ہے ، تفتیشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرحملہ خود کش تھا تو خود کش حملے میں ٹائم سب سے اہم اوربنیادی جزوہوتاہے،واقعے کے وقت بلال شیخ اپنی بلٹ پروف ڈبل کیبن میں موجودتھے،انھوں نے دروازہ کھولا اور اسی اثنامیں خود کش بمبارنے خودکو اڑالیا،سوال یہ پیدا ہوتاہے کہ بلال شیخ کو نشانہ بنانے والا جوکوئی بھی ہووہ جانتاتھا کہ بلال شیخ بلٹ پروف گاڑی میں سفر کرتے ہیں ،اس کے باوجود خودکش بمبار کو بھیجاگیالیکن کیا انھیں یہ یقین تھاکہ بلال شیخ گاڑی کادروازہ کھولیں گے،اگر بلال شیخ گاڑی کادروازہ نہیں کھولتے تو ممکنہ طورپربچ سکتے تھے۔


بلال شیخ کاقتل پیپلزپارٹی کی چیئرپرسن بے نظیر بھٹو کے قتل سے بھی کافی حد تک مماثلت رکھتا ہے ، پیپلزپارٹی کی چیئرپرسن بینظیر بھٹو بھی 27 دسمبر 2007 کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسے کے بعداپنی بلٹ پروف گاڑی کے اندر ہی موجودتھیں لیکن وہ گاڑی کی چھت کالیورکھول کر باہر نکل آئیں اور قاتلوں کا نشانہ بن گئیں، بینظیر بھٹو بھی گاڑی سے مکمل طور پرباہر نہیں تھیں جبکہ بلال شیخ بھی گاڑی سے مکمل طور پر باہر نہیں تھے لیکن دونوں ہی زندگی کی بازی ہارگئے۔

بلال شیخ اسی فروٹ والے سے کئی برسوں سے پھل خریدتے تھے لیکن وہ یہاں کب رکیں گے یہ کسی کو معلوم نہیں ہوتا تھا،قاتلوں کو کیسے پتہ چلا کہ وہ آج ضرور یہاں رکیں گے اور گاڑی کا دروازہ بھی کھولیں گے،تفتیشی ماہرین نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ ممکنہ طور پر قاتل موبائل فون پررابطے میں تھے اور ان کے قافلے کے ساتھ ہی کسی نہ کسی روپ میں چل رہے تھے،تفتیشی حکام نے ایک شبہ یہ بھی ظاہر کیاہے کہ ممکنہ طور پر کوئی شخص کسی کام کے بہانے سے فروٹ والے سے ملتارہاہو اور بلال شیخ کے بارے میں معلومات حاصل کی ہوں،بلال شیخ سے ملنے کے بہانے وہ روزانہ اسی جگہ آتاہو اور کل اسے موقع ملا تواس نے خودکودھماکا خیز موادسے اڑالیا۔

Recommended Stories

Load Next Story