سانحہ بابو سر کے بعد گلگت شہر میں حالات کشیدہ

ٹارگٹ کلنگ کے واقعات روکنےکے لئے کرفیو لگانے کا جائزہ لیا جارہا ہے

ٹارگٹ کلنگ کے واقعات روکنےکے لئے کرفیو لگانے کا جائزہ لیا جارہا ہے، فوٹو : پی پی آئی فائل

KUALA LUMPUR/MANAMA:
سانحہ بابو سر کے بعد گلگت شہر میں حالات کشیدہ، داخلی خارجی راستے بندکر دیئے گئے، گاڑیوں کے ذریعے عوام کو گھروں میں رہنے کے اعلانات کیے جارہے ہیں، خبر ایکسپریس نیوز

گلگت شہر میں عید کے تیسرے روز کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے شہر کے داخلی اور خارجی راستو ں پر نفری تعینات کردی گئی ہے ،کل سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے کے بعد شہر میں کرفیو کا سماں ہے۔


لوگ معمول کے امور نمٹانے کے لئے بھی گھروں سے نہیں نکلے،داخلی خارجی راستوں پر سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے اور غیر متعلقہ افراد کو داخل نہیں ہونے دیا جارہا ہے۔

شہر میں فائرنگ کی آواز یں بھی کبھی کبھی سنائی دیتی ہیں ،ذرائع نے بتایا کہ انتظامیہ کی طرف سے ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کو کنٹرول میں رکھنے کے لئے کرفیو لگانے کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story