مشیر تجارت کی کمپنی کو مہمند ڈیم کا ٹھیکہ ملنا مفادات کا ٹکراؤ نہیں چیئرمین واپڈا

جب یہ بڈنگ اوپن ہوئی تھی تب یہ حکومت اقتدار میں نہیں آئی تھی، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین

بولی پیپرا کے رولز کے مطابق مکمل ہوئی، مزمل حسین

چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین کا کہنا ہے کہ مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کی کمپنی کو مہمند ڈیم کا ٹھیکہ ملنا مفادات کا ٹکراؤ نہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین کا کہنا تھا کہ ایف ڈبلیو اور پاور چائنا کمپنی کے پاس تجربہ اور کوالی فیکیشن نہیں تھی جس پر وہ بولی نہ جیت سکے، معیار کے مطابق جے وی پارٹنر کے لیے 10 بلین درکار ہوتا ہے جس پر ڈیسکون پورا اترتا ہے۔


چیئرمین واپڈا نے کہا کہ جب یہ بڈنگ اوپن ہوئی تھی تب یہ حکومت اقتدار میں نہیں آئی تھی، میں کسی کا ترجمان نہیں لیکن ڈیسکون کو ٹھیکہ ملنا مفادات کا ٹکراؤ نہیں، بولی پیپرا کے رولز کے مطابق مکمل ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ واپڈا یہ دیکھتا ہے کہ کونسی کمپنی معیار پر پورا اترتی ہے، واپڈا کے پاس کسی جوائنٹ وینچر کی بلڈنگ روکنے کا اختیار نہیں، دنیا میں بھر میں ڈیمز کی اراضی کا ایشو ہوتا ہے، اراضی کے لیے ریٹس فکس ہو چکے ہیں۔

مزمل حسین کا کہنا تھا کہ 23 فرمز نے بولی کے لیے کاغذات جمع کرائے، ہمارے پاس 2 جوائنٹ وینچرز آئے، ایک ڈیسکون اور گھیزوبا اور دوسری ایف ڈبلیو او اور پاور چائنا تھا، دیکھا جاتا ہے کہ کونسے جوائنٹ وینچرز نے پہلے اس طرح کے منصوبے مکمل کیے، ایولوایشن کا جو معیار مقرر تھا اس پر ڈیسکون اور گھیزوبا پورے اترے، ڈیسکون کا شیئر 30 فیصد جب کہ گھیزوبا کا شیئر 70 فیصد ہے۔

واضح رہے کہ عبدالرزاق داﺅد وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت، ٹیکسٹائل اور صنعت و پیداوار ہیں۔
Load Next Story