تحریک انصاف کی حکومت گراسکتے ہیں لیکن گرانا نہیں چاہتے قمرزمان کائرہ
اصل مقصد جعلی اکاونٹس نہیں آصف زرداری کوگھیرنا تھا، رہنما پیپلزپارٹی
پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ ہم تحریک انصاف کی حکومت گراسکتے ہیں لیکن گرانا نہیں چاہتے۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے اہم رہنما قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی جعلی اکاونٹس چیک کرنے کے لیے بنائی گئی تھی لیکن ان کا اصل مقصد جعلی اکاونٹس نہیں آصف زرداری کو گھیرنا تھا، چارٹ میں اے اے زیڈ لکھ کر پورا جال ان کے گرد بچھایا گیا، کیا جعلی اکاونٹس صرف اس کمپنی کے ہیں جب کہ جے آئی ٹی رپورٹ یک طرفہ تھی ہمارا موقف تو لیا ہی نہیں گیا، ہم سب سے گزارش کررہے ہیں کہ کم از کم ہمارا موقف سن تو لیں۔
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہمیں حیرانگی ہے کہ حکومت اور ادارے کرنا کیا چاہتے ہیں، مراد علی شاہ کو نہ کسی نے بلایا نہ کوئی تحقیق سیدھا نام ای سی ایل میں ڈال دیا اور اب عدالت کے واضح حکم کے باوجود سنا ہے کہ ایک وزیراعلی کا نام ای سی ایل میں ڈال کر یہ کیا تماشا کرنا چاہتے ہیں، ہم تحریک انصاف کی حکومت گراسکتے ہیں لیکن گرانا نہیں چاہتے کیوں کہ ہم چاہتے ہیں کہ یہ ایکسپوز ہوں، اور ان کی کیا حیثیت ہے کہ سندھ حکومت گراسکیں۔
رہنما پی پی پی نے کہا کہ وفاقی وزیر کے میڈیا کے ساتھ سلوک کی مذمت کرتے ہیں، یہ وزرا نہ کسی ادارے اور نہ ہی کسی قانون کو مانتے ہیں اور میڈیا کیوں نہ پوچھے کہ ایک وزیر کو ٹھیکہ کیوں دیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت 8 فیصد سود پر قرضہ لے رہی ہے اور کہا جارہا ہے سستا قرضہ لے رہے ہیں۔