قادر خان کی موت سے ہمیں سبق سیکھنا چاہیے شترو گن سنہا

ہمیں فنکاروں کا احترام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ کبھی یہ محسوس نہ کر سکیں کہ انہیں نظر انداز کیا جارہا ہے، شترو گن سنہا

قادر خان نے اداکاری کے علاوہ درجنوں فلموں کے مکالمے بھی لکھے فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکار شترو گن سنہا کا کہنا ہے کہ قادر خان کے بیرون ملک انتقال سے ہمیں سبق سیکھنا چاہیے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شترو گن سہنا نے معروف اداکار قادر خان کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قادر خان بالی ووڈ کی بنیادوں میں سے ایک ہیں، انہوں نے ہندی فلم نگری کو اس اعلیٰ مقام تک پہنچایا لیکن ایسی شخصیت کا اپنے وطن سے ہزاروں میل دور دوسرے ملک میں انتقال قابل غور بات ہے اور ہمیں اس سے سبق سیکھنا چاہیے۔


شترو گن سنہا نے کہا کہ ہمیں اپنے فنکاروں کا احترام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ کبھی یہ محسوس نہ کر سکیں کہ انہیں نظر انداز کیا جارہا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: لیجنڈ اداکارقادرخان طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

واضح رہے کہ یکم جنوری کو 81 سال کی عمر میں اپنے چاہنے والوں کو سوگوار چھوڑ کر ہمیشہ کے لیے چلے جانے والے قادر خان نے اداکاری کے علاوہ درجنوں فلموں کے مکالمے بھی لکھے۔
Load Next Story