بغیر نمبر فینسی اور غلط نمبر پلیٹ کی موٹر سائیکلوں کیخلاف مہم شروع

اے ایم جناح روڈکے ٹریکس سی بریز تک بند ہونے سے ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا

اے ایم جناح روڈکے ٹریکس سی بریز تک بند ہونے سے ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا فوٹوفائل

ISLAMABAD:
ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی وارداتوں میں موٹرسائیکلوں کے استعمال کو روکنے کے لیے خصوصی مہم شروع کردی گئی۔

مہم میں بغیر نمبر پلیٹ، فینسی نمبر پلیٹ اور غلط نمبر پلیٹ کی حامل موٹر سائیکلوں کے خلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے،شہر کی اہم سڑکوں سے غیرقانونی پارکنگ، ٹھیلے اور پتھارے ہٹانے کا کام مشترکہ ہے، ٹریفک پولیس بدھ کو فینسی نمبر پلیٹ، پرائیوٹ گاڑیوں پر سرکاری نمبر پلیٹ، اوپن لیٹر، اپلائیڈ فار رجسٹریشن کے خلاف آرام باغ ٹریفک سیکشن کے سامنے ایم اے جناح روڈ پرکارروائی کرکے 160 موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کا چالان کیا ، 40 موٹر سائیکلیں اورگاڑیاں ضبط کرلی گئیں۔


50 فینسی اور پرائیویٹ گاڑیوں پر لگی سرکاری نمبر پلیٹ بھی ضبط کرلی گئیں، ڈی آئی جی ٹریفک جاوید علی مہر نے بتایا کہ حالیہ دہشت گردی کی وارداتوں میں موٹر سائیکلوں کا استعمال کیے جانے پرموٹر سائیکل سواروں پر توجہ دی جارہی ہے مہم میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کنٹرول کررہے ہیں ہماری ترجیح ہے کہ دہشت گردی کی وارداتوں میں موٹرسائیکلیں استعمال ہونے سے روکی جائیں ، ون وے کی خلاف ورزی اور ہیلمٹ نہ پہننے کے خلاف چالان کا مقصد شہریوں کی جانوں کو محفوظ بنانا ہے۔

اے ایم جناح روڈ کے دونوں ٹریک سی بریز تک بند ہونے سے ٹریفک کا دباؤ دیگر سڑکوں پر آگیا ہے، ٹریفک پولیس ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کی بھرپورکوشش کررہی ہے، پارکنگ کے معاملے پر ٹریفک پولیس کی جانب سے کوئی رعایت اور نرمی نہیں برتی جارہی ٹریفک پولیس ڈبل پارکنگ کے خلاف سخت کارروائی کررہی ہے، 2ماہ کے دوران ون وے کی خلاف ورزی پر 2500 چالان کیے گئے ہیں آج عام شہریوں کے ساتھ پولیس اہلکاروں اور وکیلوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ، شہر کی اہم سڑکوں پر غیرقانونی پارکنگ، ٹھیلے اور پتھارے ہٹانے کا کام مشترکہ ہے اور اس کام میں ضلعی انتظامیہ اور علاقہ پولیس کا کردار شامل ہے تجاوزات کے خلاف کارروائی میں سب سے زیادہ محنت ٹریفک پولیس نے کی ہے اس کا مقصد شہر کو خوبصورت بنانا ہے۔
Load Next Story