پاكستانی فوج نے سامبا سيكٹر ميں تين فوجی چوكيوں پر فائرنگ کی بی ايس ايف

پاكستانی فوج نے منگل كی شام سامبا سيكٹر ميں عالمی سرحد كے نزديك...

پاكستانی فوج نے منگل كی شام سامبا سيكٹر ميں عالمی سرحد كے نزديك تين فوجی چوكيوں پر چھوٹے ہتھياروں سے فائرنگ كی، فوٹو : رائٹرز

بھارتی سرحدی سيكورٹی فورسزبی ايس ايف نے دعوی كيا ہے كہ پاكستانی فوجيوں نے سيز فائركی خلاف ورزی كرتے ہوئے سامبا سيكٹر ميں تين بھارتی فوجی چوكيوں كوحملے كانشانہ بنايا ہے۔

بھارتی خبررساں ادارے كے مطابق بی ايس ايف كے ايك عہديدار نے بتايا كہ پاكستانی فوج نے منگل كی شام سامبا سيكٹر ميں عالمی سرحد كے نزديك تين فوجی چوكيوں پر چھوٹے ہتھياروں سے فائرنگ كی، جو ڈيڑھ گھنٹے تك جاری رہی، اس حملے ميں كوئی جانی نقصان نہيں ہوا ۔


پریس ٹرسٹ آف انڈیا کی رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ پاکستان نے جنگ بندی کی گزشتہ 18 دنوں کے دوران 15 مرتبہ خلاف ورزی کی ہے.

اس سے پہلے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان دونوں سرحدوں کے درمیان فائرنگ میں ایک بھارتی بی ایس ایف فوجی ہلاک ہو گیا تھا اورسیالکوٹ کے چھاپڑ سیکٹر میں ایک پاکستانی شہری زخمی ہوا تھا۔

 
Load Next Story