مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 4 کشمیری شہید

بھارتی فوج کی مظاہرین پر فائرنگ اور پیلٹ گنز کے استعمال سے متعدد کشمیری زخمی بھی ہوئے، کشمیر میڈیا سروس

ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل۔ فوٹو : فائل

مقبوضہ وادی میں قابض فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں مزید 4 کشمیری نوجوان شہید جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کے دوران مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا جب کہ متعدد زخمی ہوگئی، بھارتی فوج نے ترال کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران محاصرہ کرکے نوجوانوں کو نشانہ بنایا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : سال 2018؛ مقبوضہ کشمیرمیں 375 کشمیری شہید


نوجوانوں کی شہادت کے بعد ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں بھارتی فورسز کے خلاف مظاہرے پھوٹ پڑے جس پر بھارتی فورسز کی جانب سے فائرنگ، لاٹھی چارج، اور پیلٹ گنز کا استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں متعدد کشمیری زخمی ہوگئے۔

نوجوانوں کی شہادت اور مظاہروں کے بعد کٹھ پتلی انتظامیہ نے ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : سالِ نو کے آغاز پر قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں 2 کشمیری نوجوان شہید

واضح رہے کہ 2018 کے دوران مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ظلم و بربریت کی نئی داستانیں رقم کرتے ہوئے 375 کشمیریوں کو شہید کیا تھا کہ جب کہ سال نو کے آغاز پر بھی نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔
Load Next Story