پولیس کو انٹیلی جنس سے مجرموں کا ڈیٹا لینے کی ہدایت

ٹنڈوالہیار میں خطرناک مجرموں کا نیٹ ورک قائم ہونے کی اطلاع پر ایس ایس پی کا اقدام

باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ٹنڈوالہیار میں خطرناک جرائم پیشہ افراد نے اپنا نیٹ ورک قائم کرلیا ہے اور بڑی وارداتوں کا منصوبہ بنارہے ہیں۔ فوٹو: فائل

ٹنڈوالہیار میںخطرناک مجرموںکا نیٹ ورک قائم ہونے کی خفیہ اطلاع پر ایس ایس پی ٹنڈوالہیار متحرک ہوگئے، انھوں نے پولیس کو انٹیلیجنس برانچوں سے جرائم پیشہ افراد کا ڈیٹا جمع کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق انتہائی باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ٹنڈوالہیار میں خطرناک جرائم پیشہ افراد نے اپنا نیٹ ورک قائم کرلیا ہے اور بڑی وارداتوں کا منصوبہ بنارہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان اطلاعات پر ایس ایس پی ٹنڈوالہیار متحرک ہو گئے اور انھوں نے محکمہ کی خفیہ اور انٹیلیجنس برانچوں سے جرائم پیشہ افراد کا ڈیٹا جمع کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔




واضح رہے کہ ٹنڈوالہیار ضلع کئی ماہ سے جرائم پیشہ افراد کا گڑھ بن چکا ہے اور مختلف علاقوں سے بدنام زمانہ ملزمان نے یہاں پناہ حاصل کر رکھی ہے جو وقتا فوقتا ٹنڈوالہیار، مٹیاری،بدین ، میرپورخاص، ودیگر اضلاع میں ڈکیتی کی بڑی کارروائیاں کرتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کو مذکورہ جرائم پیشہ افراد کے بارے میں تمام معلومات حاصل ہیںلیکن بھاری رشوت اورملزما کے بااثر ہونے کی وجہ سے انکے خلاف کارروائی نہیں کر رہی۔
Load Next Story