ضلع جامشورو میں پولیو کے تمام رفیوزل کیس مکمل
مختلف وجوہ کے باعث پولیو سے بچاؤ کے قطرے نہ پلانے کے 20 کیسز سامنے آئے تھے
ضلع جامشورو میں پولیو کے تمام رفیوزل کیس مکمل کرلیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی برسوں سے انسدادِ پولیو مہم کے دوران عقائد اور دیگر اسباب کے باعث ضلع بھر میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کے کیسوں کی تعداد ڈھائی سے3 سو تک تھی، حالیہ پولیو مہم کے دوران ڈپٹی کمشنر جامشورو ساجد جمال ابڑو کی ذاتی کوششوں اور محکمہ صحت و پولیس کی معاونت سے اسے مرحلہ وار حل کیا گیا۔ ایک ہفتہ قبل ایسے کیسز کی تعداد 15سے20 تک تھی۔
گذشتہ روز بڑی جدوجہد کے بعد انھیں بھی مکمل کر لیا گیا ہے اور اب ضلع جامشورو میں رفیوزل کا کوئی کیس موجود نہیں رہا ہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر جامشورو نے اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پولیو مہم سے وابستہ عملے کو مبارکباد پیش کی ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ آئندہ بھی پولیو مہم کے دوران اسی حکمتِ عملی کو برقرار رکھا جائے گا، تاکہ نئی نسل کو اس موذی مرض سے محفوظ رکھا جا سکے۔