ویسٹ اینڈیز کی پاکستان کو 16رنز سے شکست

پاکستان کو اب بنگلہ دیش سے جمعہ کے روز ساتویں یا آٹھویں پوزیشن کیلئے کھیلنا ہو گا

پاکستان کے وکٹ کیپر سلمان آفریدی وکٹ اڑا کر ویسٹ انڈیز کے کریگ بریتھ ویٹ کو آؤٹ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ فوٹو: آئی سی سی

ISLAMABAD:
پاکستان کو ویسٹ اینڈیز نے انڈر نائنٹین کرکٹ ورلڈ کپ میں 16 رنز سے شکست دے دی۔ بدھ کوٹاؤنزولی میں واقع اینڈیوور پارک ون میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کو 183 رنز کا ٹارگٹ ملا جس کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم 48.3 اوورز میں صرف 166 رنز بنا سکی۔

شکست کا مطلب ہے کہ پاکستان کو اب بنگلہ دیش سے جمعہ کے روز ساتویں یا آٹھویں پوزیشن کیلئے کھیلنا ہو گا جبکہ ویسٹ اینڈیز انگلینڈ سے پانچویں یا چھٹی پوزیشن کیلئے کھیلے گا۔

پاکستان پچھلے کسی میچ میں بھی چھوتی پوزیشن سے نیچے نہیں گرا ، پچھلی بار 1998 میں ساؤتھ افریقہ میں پاکستان نے چھوتی پوزیشن حاصل کی تھی اس کے علاوہ 2000 اور 2008 میں پاکستان نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی اور 1988 اور 2010 میں اس نے فائل بھی کھیلا۔


میچ کے دوران شروع میں پاکستانی باؤلز کی کارکردگی سے ایسا معلوم ہو رہا تھا کہ جیت پاکستان کی ہی ہو گی۔ پاکستان کے باؤلر میر حمزہ نے 44 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں اور اسپنر عثمان قادر نے 22 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں اور پوری ٹیم کو 182 رنز پہ بک کر لیا۔

ویسٹ اینڈیز کے ٹیسٹ اوپنر اور ٹیم کے کپتان کریگ بریتھ ویٹ 39 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہےجبکہ اسٹیفن کاٹوٹو نے 35 رنز بنائے۔

ویسٹ اینڈیز کے فاسٹ باؤلز ڈیرون ڈیوس اور جیروم جونز نے مشترکہ پانچ وکٹیں حاصل کیں ۔ ڈیوس نے 20 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کر کے مین آف دی میچ کا خطاب اپنے نام کیا جبکہ جونز نے 29 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کے کپتان بابر آعظم 38 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے جبکہ عمر وحید نے 31 رنز بنائے، دونوں کھلاڑیوں نے مل کرٹیم کیلئے ٹوٹل51 رنز بنائے۔

Recommended Stories

Load Next Story