900 افراد سے 27 کروڑ روپے کا فراڈ کرنے والے ملزمان گرفتار
آن لائن سرمایہ کاری کمپنی خدیجہ کموڈیٹیز کے خلاف تحقیقات میں پیش رفت کے بعد نیب نے گرفتاریاں کیں
نیب نے آن لائن سرمایہ کاری کے نام پر 900 افراد سے 27 کروڑ روپے کا فراڈ کرنے والی کمپنی خدیجہ کموڈیٹیز کے مالک اور مینیجر کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب لاہور کی جانب سے خدیجہ کموڈیٹیز اور غلام مصطفی کیس میں جاری تفتیش کے دوران ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جس کے تحت نیب لاہور نے خدیجہ کموڈیٹیز کے مالک قاسم بلال اور مینجر محمد ارشد الہی کو گرفتار کرلیا، ملزمان پر آن لائن سرمایہ کاری کے نام پر عوام کے کروڑوں روپے لوٹنے کا الزام ہے۔
نیب لاہور کے مطابق ملزمان نے 900 سے زائد افراد سے 27 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا فراڈ کیا، ملزمان کے خلاف تحقیقات کے لیے ڈی پی او سرگردھا نے نیب لاہور سے رابطہ کیا۔
نیب لاہور کے مطابق ہم نے اکتوبر 2018ء میں کیس پر باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کیا تھا، دونوں ملزمان کو جسمانی ریمانڈ کے حصول کے لیے کل احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا۔