’’زیرو‘‘ کی ناکامی کے بعد کنگ خان کا اپنی اگلی فلم سے متعلق اہم فیصلہ
شاہ رخ خان کی فلم ’زیرو‘ کو جس طرح ناکامی کا سامنا کرنا پڑا وہ کسی نے تصور بھی نہیں کیا تھا
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے فلم زیرو' کی ناکامی کے بعد اگلی نئی آنے والی فلم 'سارے جہاں سے اچھا' جلد شروع کرنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔
21 دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بننے والی شاہ رخ خان کی فلم 'زیرو' کو جس طرح ناکامی کا سامنا کرنا پڑا وہ کسی نے تصور بھی نہیں کیا تھا۔ فلم کی بُری طرح ناکامی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ فلم ایک ہفتہ گزر جانے کے بعد بھی 100 کروڑ کی دوڑ سے کافی دور ہے۔
کنگ خان کے ڈوبتے کیریئر کا سہارا سمجھی جانے والی فلم 'زیرو' نے مداحوں کے ساتھ ساتھ خود کنگ خان کو بھی پریشانی میں مبتلا کر رکھا ہے اور کہا جارہا ہے کہ شاہ رخ نے اپنی پریشانی کو کم کرنے اور فلم کی ناکامی کا ازالہ کرنے کے لیےنئی فلم کو جلد بنانے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ بھارتی خلا نورد راکیش شرما کی سوانح حیات پر بننے والی فلم 'سارے جہاں سے اچھا' کی شوٹنگ مارچ کے بعد شروع ہونی تھی تاہم شاہ رخ خان اور فلم میکرز نے باہمی رضامندی سے اس فلم کو فروری میں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
فلم بڑے بجٹ سے بنائی جارہی ہے اور اس ضمن میں کسی بھی طرح سے بجٹ بڑھانے کی گنجائش نہیں جب کہ مشترکہ طور پر یہ فیصلہ فلم کے پہلے شیڈول کی وجہ سے کیا گیا ہے کہ کیوں کہ اداکار کو خلا نورد کا لباس زیب تن کرنا ہوگا اور اس لباس کے ساتھ گرمیوں میں شوٹ کرنا اداکار کے لیے ناممکن ہوگا۔
یہ بھی کہا جارہا ہے کہ فلم کا پہلا شیڈول مکمل ہونے کے بعد دوسرا حصہ اسٹوڈیو کے باہر فلمایا جائے گا اور اس جگہ کو اب تک راز میں رکھا گیا ہے تاہم فلم کی شوٹنگ جون تک مکمل کر لی جائے گی۔
یہ پڑھیں: عامر خان نے فلم 'سارے جہاں سے اچھا' میں کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی
واضح رہے کہ مہیش متھائی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کا نام 'سلوٹ' سے تبدیل کرکے 'سارے جہاں سے اچھا ' کردیا گیا تھا جس میں شاہ رخ خان سے قبل عامر خان کو اس کردار کے لیے کاسٹ کیا گیا تھا۔