کسٹم نے مسافر سے 4 کلو سونے کے زیورات برآمد کرلیے

دبئی سے آنیوالے سہیل موسیٰ کے سامان اور جسم سے زیورات برآمد ہوئے،کسٹم حکام

دبئی سے آنیوالے سہیل موسیٰ کے سامان اور جسم سے زیورات برآمد ہوئے،کسٹم حکام فوٹو: فائل

لاہور:
کسٹمز حکام نے دبئی سے کراچی آنے والے مسافر کے قبضے سے 4کلو سونا برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

کسٹمز پریونٹو کے عملے نے امارات ایئرلائنز کی پرواز کے ذریعے جمعرات کی دوپہر کراچی پہنچنے والے مسافر سہیل موسیٰ کے سامان کی تفصیلی جانچ پڑتال کی تو ان کے جسم اور سوٹ کیسز کے خفیہ خانوں سے 4 کلو سونے کے زیورات برآمد ہوئے،کسٹم حکام کے مطابق بیرون ملک سے سونے کی درآمد پر پابندی کہ باوجود اور ماضی میں سونے کی اسمگلنگ خاصی عام رہی ہے۔




لیکن بین الاقوامی اور ملکی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں کا فرق ختم ہونے کے بعد سونے کی اسمگلنگ گذشتہ ایک دہائی سے تقریباً ختم ہوچکی ہے، سینئر افسر نے بتایا کہ عموماً سونے کے اسمگلر زیورات کے بجائے خالص سونے کے بسکٹ اسمگل کرتے ہیں۔

تاہم مذکورہ مسافر کے قبضے سے برآمد ہونے والا تمام سونا زیورات کی شکل میں ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سہیل موسیٰ کا بنیادی مقصد سونے کی اسمگلنگ کے علاوہ کچھ اور بھی ہے، ذرائع نے بتایا کہ کسٹم حکام اس سلسلے میں گرفتار ملزم سے تفصیلی پوچھ گچھ کررہے ہیں اور انھیں امید ہے کہ جلد حقائق سامنے آسکیں گے۔
Load Next Story