عدم ادائیگی ایوان صدر اور وزیر اعظم ہاؤس کی بجلی منقطع کرنے کا نوٹس
بل عدم ادائیگی پر ایوان صدر کے بجلی کے کنکشن منقطع کرانے کیلیے آئیسکو نے نوٹس جاری کردیا
سینیٹ ہاؤس کمیٹی میں انکشاف ہواہے کہ سی ڈی اے کو فنڈز کی عدم فراہمی کی وجہ سے ایوان صدر سمیت اہم عمارتوں کے بجلی کے بل تک ادانہیں ہورہے ہیں۔
بل عدم ادائیگی پر ایوان صدر کے بجلی کے کنکشن منقطع کرانے کیلیے آئیسکو نے نوٹس جاری کردیاجبکہ پاکستان مانومنٹ اور پاک چین فرینڈ شپ سینٹر کے کنکشن کاٹ دیے گئے ہیں۔ ایڈیشنل سیکریٹری خزانہ نے مزید انکشاف کیاکہ وزیر اعظم ہاؤس کو بھی نوٹس جاری ہواہے، سول ڈیفنس کے ڈائریکٹر جنرل نے انکشاف کیاکہ پارلیمنٹ لاجز میں لگے فائر الارمنگ سسٹم مکمل طور پرغیر فعال ہیں جبکہ آگ پر کنٹرول کرنے کیلیے واٹر ہائیڈرنٹس تو نصب ہیںلیکن 2004سے اب تک یہ واٹر ہائیڈرنٹس کبھی فعال ہی نہیں ہواہے۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والاکی زیر صدارت اجلاس میں چیئرمین سی ڈی اے کاکہناتھاکہ ایوان صدر، پارلیمنٹ ہاوس، پارلیمنٹ لاجز، پاک چین دوستی سنٹر،پاکستان مانومنٹ ،اے جی پی آر بلڈنگ،کابینہ بلاک سمیت دیگر عمارت کی مرمت،تزئین و آرائش اور عملہ کی ادائیگیوں سمیت دیگر اخراجات کیلیے رواںمالی سال کے بجٹ میں 2 ارب 19 کروڑ 70 لاکھ روپے مختص ہواتاہم ابھی تک48 کروڑ81 لاکھ جاری ہواہے۔ان کاکہناتھاکہ ہمیں فنانس ڈویڑن سے بروقت فنڈز جاری نہ ہونیکی وجہ سے مرمت کاکام مشکل ہوجاتاہے۔