متحدہ عرب امارات کے ولی عہد کا دورہ پاکستان متوقع
اماراتی ولی عہد پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کرسکتے ہیں، سفارتی ذرائع
متحدہ عرب امارات کے ولی عہد کا دورہ پاکستان 6 جنوری کومتوقع ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید بن سلطان النہیان کا دورہ پاکستان 6 جنوری کومتوقع ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق ولی عہد کے ہمراہ اعلی سطح کا وفد بھی ہوگا جب کہ اماراتی ولی عہد پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کرسکتے ہیں۔
اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی تھی جو ولی عہد نے قبول کرلی تھی۔ متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا تھا کہ امید ہے نئی حکومت اپنے ایجنڈے پرعمل درآمد کرنے میں کامیاب ہوگی۔