سسٹم کو بچانے کیلیے وقتی طورپر لوڈشیڈنگ کی جارہی ہےوزیرتوانائی

ملک میں بجلی کی طلب 14 ہزار جب کہ پیداوار 12 ہزار میگاواٹ ہے، پاور ڈویژن

ملک میں بجلی کی طلب 14 ہزار جب کہ پیداوار 12 ہزار میگاواٹ ہے، پاور ڈویژن

ISLAMABAD:
وفاقی وزیرتوانائی عمرایوب کا کہنا ہے کہ سسٹم کو بچانے کے لئے وقتی طورپرلوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں وفاقی وزیرتوانائی عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ملک میں بجلی کی پیداواراورترسیل معمول کے مطابق ہے، اینٹی فوگ ڈسکس لگانے کے باوجود دھند نے سسٹم کو متاثر کیا، سسٹم کو بچانے کے لئے وقتی طورپرلوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔


وفاقی وزیر نے کہا کہ رحیم یارخان سے گدولائن پر 500 کے وی لائن شدید دھند کی وجہ سے ٹرپ ہو گئی ہے، فالٹ لائنز کا تعین کرکے مرمت کے لئے ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔

دوسری جانب ترجمان پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ ملک میں شارٹ فال 2 ہزار میگاواٹ ہے،ملک میں بجلی کی طلب 14 ہزار جب کہ پیداوار 12 ہزار میگاواٹ ہے۔
Load Next Story