خيبر پختونخوا کے کئی علاقے سیلاب کی ذد میں

نوشہرہ میں سیلابی پانی چار افراد کو بہا لے گیا

تیز بارشوں اور سیلاب کے باعث نوشہرہ سمیت خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں کے لوگوں نے نقل مکانی شروع کر دی ہے۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

WASHINGTON:
نوشہرہ سمیت خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں میں تیزبارشوں سے ندی نالوں میں پانی بھر گیا اور پانی نے سیلاب کی صورت اختیار کر لی۔

نوشہرہ میں سیلابی پانی چار افراد کو بہا لے گیا، جبکہ پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے دیگر اضلاع میں بارش سے سڑکوں پر پھسلن کےباعث حادثات میں دو افراد جاں بحق اور تیئیس زخمی ہو گئے۔


خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع اور پہاڑی علاقوں میں بارش سے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا ہے۔ چراٹ کے پہاڑوں سے آنے والےاضاخیل برساتی نالے میں چار افراد ڈوب گئے ہیں، جن میں سے دو کی لاشیں نکال لی گئیں ۔سیلابی پانی سے نئے مکانات کو بھی کافی نقصان پہنچا۔

سیلابی ریلا بجلی کے کئی کھمبے اور ٹرانسفارمرز بھی بہا کرلے گیا اورعلاقے کے لوگوں نے نقل مکانی شروع کر دی ہے۔

ادھرگوجرانوالہ ڈویژن میں نالہ پلکھو اور دریائے چناب میں پانی کی سطح کافی اوپر ہو چکی ہےاور اونچے درجے کے سیلاب کے خطرے کے باعث مقامی آبادیو ں کوعلاقہ خالی کرنے

Recommended Stories

Load Next Story