مرسی حکومت کا تختہ الٹنے کیلیے امریکا نے فنڈنگ کی عرب ٹی وی

مصرکی منتخب حکومت کاتختہ الٹنے کے لیے فنڈ فروغ جمہوریت کے نام پردیے گئے

مصرکی منتخب حکومت کاتختہ الٹنے کے لیے فنڈ فروغ جمہوریت کے نام پردیے گئے فوٹو: رائٹرز

عرب ٹی وی الجزیرہ نے انکشاف کیاہے کہ مصرمیں محمدمرسی کی حکومت کاتختہ الٹنے کیلیے امریکاکی جانب سے اپوزیشن کوفنڈنگ کی گئی۔

امریکانے یہ فنڈزمحکمہ خارجہ کے مشرق وسطیٰ میںجمہوریت کا فروغ نامی پروگرام کے لیے دیے جوخطے میںامریکی حامیوںکی شکست روکنے اور ''عرب اسپرنگ'' ممالک میں اسلام پسندوں کے مقابلے میںاپنا اثررسوخ بڑھانے کیلیے استعمال کیاجا رہا ہے۔ جمعرات کوایک خصوصی رپورٹ میں امریکی حکومت کی دستاویزات کاحوالہ دیتے ہوئے بتایا گیاہے کہ اوباماانتظامیہ نے مصرکی منتخب جمہوری حکومت کاتختہ الٹنے کے لیے خاموشی سے اپوزیشن کے سینئررہنماؤں کوفنڈز دیے۔ دستاویزات کے مطابق امریکانے یہ فنڈزمحکمہ خارجہ کے مشرق وسطیٰ میں فروغ جمہوریت کے پروگرام کے نام پردیے۔ یہ پروگرام مبینہ طورپر مصر میں انتشار پھیلانے کے لیے استعمال ہوا۔




رپورٹ میں کہا گیاہے کہ محکمہ خارجہ کایہ پروگرام خطے میں امریکی حامیوں کی شکست کو روکنے اور عرب بہارممالک میں اسلام پسندوں کے مقابلے میں اپنا اثررسوخ بڑھانے کے لیے استعمال کیاجا رہاہے۔ رپورٹ میں مزیدبتایا گیاہے کہ اس پروگرام میںاس جلاوطن مصری پولیس افسرکو بھی حصہ بنایاگیا جس نے مرسی حکومت کو پرتشدد طریقے سے ختم کرنے کامنصوبہ بنایاجب کہ مساجدبند کرنے کے حامی اسلام مخالف سیاست دان کوبھی خریداگیا۔ رپورٹ میںکہا گیاہے کہ یہ خفیہ معلومات فریڈم انفارمیشن ایکٹ، انٹرویوز اورڈیموکریسی اسسٹنس کے پبلک ریکارڈ سے حاصل کی گئی جس سے معلوم ہواہے کہ یہ مصری قوانین کے بھی خلاف تھاکیونکہ وہاں غیرملکی سیاسی فنڈنگ ممنوع ہے۔ اسی طرح یہ امریکی حکومتی قوانین کے خلاف بھی تھا کیونکہ ٹیکس گزاروںکی رقم غیر ملکی سیاستدانوں کو دینایا جمہوری حکومت کونشانہ بنانے کے لیے استعمال کرنا بھی ممنوع ہے۔
Load Next Story