کراچی کنگز کا پی ایس ایل 4 میں عماد وسیم کو کپتان برقرار رکھنے کا باضابطہ اعلان
جنوبی افریقی بیٹسمین کولن انگرام پاکستانی آل راﺅنڈر کے نائب کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے
کراچی کنگز نے پی ایس ایل فور میں عماد وسیم کو کپتان برقرار رکھنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔
پی ایس ایل کے 2016 میں پہلے ایڈیشن کی ابتداء میں شعیب ملک کراچی کنگز کے کپتان تھے، انہوں نے ایونٹ کے دوران ہی قیادت سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا تو انگلش آل راﺅنڈر روی بوپارہ نے ٹیم کی کمان سنبھال لی، پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن میں قیادت سری لنکن بیٹسمین کمارسنگا کارا کے سپرد رہی، گزشتہ سال عماد وسیم نے 8 اور انگلش بیٹسمین ایون مورگن نے 3 میچز میں کراچی کنگز کی قیادت کی، ایک میچ میں محمد عامر کو بھی کپتانی کا موقع ملا۔
غیر رسمی طور پر عماد وسیم کو پی ایس ایل فور کیلیے کپتان مقرر کیے جانے کی اطلاعات سامنے آرہی تھیں تاہم اب فرنچائز کی منیجمنٹ نے انہیں قیادت سونپنے کا باضابطہ اعلان بھی کردیا ہے جب کہ جارح مزاج جنوبی افریقی بیٹسمین پاکستانی آل راﺅنڈر کے نائب ہوں گے۔