وویک اوبرائے نریندر مودی بننے کے لیے تیار
نریندر مودی کی اس فلم سے قبل بال ٹھاکرے اور من موہن سنگھ کی فلم کا ٹریلر جاری کیا جاچکا ہے
اداکار انوپم کھیر کے سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ بننے کے بعد اب معروف اداکار وویک اوبرائے نے بھی موجودہ وزیر اعظم نریندر مودی بننے کی تیاری مکمل کرلی۔
رواں سال بھارت میں ہونے والے الیکشن کی وجہ سے ان دنوں بھارت میں مختلف جماعتوں کی جانب سے الیکشن کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ ریاست کی حکمرانی حاصل کرنے کا جنون اس حد تک بڑھ چکا ہے کہ بالی ووڈ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے یہاں تک کہ مختلف سیاست دانوں کی سوانح حیات پر فلمیں بنائی جارہی ہیں۔
بھارتی فلمی تجزیہ نگار ترن آدرش نے ٹوئٹر پر بتایا کہ بالی ووڈ اداکار وویک اوبرائے نریندر مودی پر بننے والی فلم 'پی ایم نریندر مودی' میں وویک آنند اوبرائے کے نام سے مرکزی کردار ادا کریں گے۔
ترن آدرش نے کہا کہ اُمنگ کمار کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 'پی ایم نریندر مودی' کا پہلا پوسٹر رواں ماہ 7 جنوری کو ریلیز کیا جائے گا جسے سندیپ سنگھ پروڈیوس کریں گے جب کہ فلم کی شوٹنگ بھی رواں ماہ کے وسط میں شروع ہوگی۔
کہا جارہا ہے کہ فلم کا پہلا پوسٹر 23 زبانوں میں جاری کیا جائے گا جس کے لیے باقاعدہ ساؤتھ ممبئی میں تقریب کا انعقاد ہوگا۔ قریبی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ فلم کی شوٹنگ نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات سمیت اتھرا کھنڈ اور ہماچل پردیش میں کی جائے گی۔
یہ پڑھیں: بالی ووڈ فلم 'دی ایکسیڈنٹل پرائم منسٹر' کا ٹریلر جاری
واضح رہے کہ پہلے بھارتی انتہا پسند جماعت شیوسینا کے سربراہ بال ٹھاکرے کی زندگی پر مبنی فلم کا ٹریلر جاری کیا گیا تھا جس میں سربراہ کا کردار نواز الدین صدیقی ادا کر رہے ہیں جس کے بعد ' ایکسیڈینٹل پرائم منسٹر' کے نام سے سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ کی سوانح حیات پر مبنی فلم کا ٹریلر ریلیز کیا گیا تاہم دونوں فلموں کو متنازع کہانی کی بدولت ریلیز سے قبل ہی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔