یو اے ای پاکستان کو 32 ارب ڈالر تیل اُدھار دے گا اعلان ولی عہد دورے پر کریں گے

یو اے ای مجموعی طور پر 6.2 ارب ڈالر امداد دے رہا ہے، سرکاری حکام

یو اے ای فارن کرنسی اکاؤنٹ میں 3 ارب ڈالر جمع کرانے کا اعلان کرچکا ہے (فوٹو: فائل)

ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہان کی طرف سے دورہ پاکستان کے موقع پر 3.2 ارب ڈالرمالیت کا تیل فراہم کرنے کا اعلان متوقع ہے جس سے ادائیگیوں کے توازن میں مدد ملے گی۔

ایکسپریس کے مطابق پاکستان کو سعودی عرب ، ابوظبی اور انٹرنیشنل اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن (آئی ٹی ایف سی) سے سالانہ مجموعی طور پر7 ارب 90 کروڑ ڈالر مالیت کا تیل اور ایل این جی موخر ادائیگیوں پر ملنے کی امید ہے جس سے ادائگیوں کے توازن کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔


یہ پڑھیں: متحدہ عرب امارات کے ولی عہد کا دورہ پاکستان متوقع
ابوظہبی کے ولی عہد وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے کل (6 جنوری) کو اسلام آباد پہنچیں گے۔ پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران ابوظبی کے ساتھ مذاکرات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ ولی عہد کی جانب سے سعودی عرب کی طرز پر پاکستان کے لیے موخر ادائیگی پر 3.2 ارب ڈالرمالیت کا تیل فراہم کرنے کااعلان کیا جاسکتا ہے۔

متحدہ عرب امارات اس سے پہلے پاکستان کے فارن کرنسی اکاؤنٹ میں 3 ارب ڈالر جمع کرنے کا اعلان کرچکا ہے جس سے عالمی ادائیگیوں کے توازن کے مسئلے پر قابو پانے میں مددملے گی۔

ایک سینئر سرکاری عہدے دار کا کہنا ہے کہ 3.2 ارب ڈالر مالیت کا ادھار تیل پاکستان کے لیے اضافی امداد ہے، متحدہ عرب امارات کی طرف سے مجموعی طور پر 6.2 ارب ڈالر امداد ملے گی۔
Load Next Story