آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ میں بھارت کی پہلی اور پاکستان کی چھٹی پوزیشن
نئی رینکنگ میں بھارت 122 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، آسٹریلیا144 کے ساتھ دوسرے اور پاکستان 101 لے کر چھٹے نمبر موجود ہے۔
دبئی: آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق بھارت بدستور سرفہرست جب کہ پاکستان ایک درجے تنزلی سے چھٹے نمبر پر ہے۔
آئی سی سی نے سالانہ ون ڈے رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق آئی سی سی چیمپئن ٹرافی میں کامیابی حاصل کرنے بعد ویسٹ انڈیز ميں سہ ملکی سیریز جیتنے والی بھارتی کرکٹ ٹیم 122 پوائنٹس کے ساتھ بدستور سر فہرست ہے ، آسٹریلوی ٹیم 144 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، انگلینڈ کی ٹیم ایک پوائنٹ کی کٹوتی کے بعد 112 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبرپرہے۔
ون ڈے رینکنگ میں جنوبی افریقا 110 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، سری لنکا 108 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں جب کہ پاکستان 101 پوائنٹس لے کر چھٹے،ویسٹ انڈیز ساتویں، نیوزی لینڈی آٹھویں اور بنگلہ دیش نویں نمبر پر ہے، واضح رہے کہ بھارتی ٹیم رواں سال فروری میں انگلیڈ کو شکست دینے کے بعد سے مسلسل پہلی پوزیشن پر موجود ہے۔