حکومت نے صدارتی انتخابات کیلیے الیکشن کمیشن سے شیڈول طلب کرلیا
آئین میں صدر پاکستان کا مسلمان ہونا شرط ہے جبکہ صدارتی امیدوار کی عمر 45 سال سے کم نہیں ہونی چاہئے۔
وفاقی حکومت نے صدارتی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن سے انتخابی شیڈول طلب کرلیا ہے۔
صدرآصف زرداری کےعہدے کی مدت 9 ستمبر 2013 کوختم ہورہی ہے، آئینی طورپر صدارتی انتخابات صدر کے عہدے کی مدت پوری ہونے سے نا 60 دن قبل کرائے جا سکتے ہیں اور نا ہی 30 دن بعد تاہم امکان ہے کہ صدارتی انتخابات ستمبر میں ہی کرائے جائیں گے، اس سلسلے میں قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے الیکشن کمیشن کوایک مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جس میں وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن سے صدارتی انتخابات کرانے کا شیڈول طلب کیا ہے، جس کے بعد امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ صدارتی انتخاب کے شیڈول کا اعلان رواں ماہ کے آخر یا اگست میں کردیا جائے گا۔
آئین کے آرٹیکل 41 کے مطابق صدر کی 5 سال کی مدت پوری ہونے کے بعد قومی اسمبلی، سینیٹ اور صوبائی اسمبلیوں پر مشتمل الیکٹورل کالج کے ذریعے نئے صدر کا انتخاب کیا جائے گا، آئین میں صدر پاکستان کا مسلمان ہونا شرط ہے جبکہ صدارتی امیدوار کی عمر 45 سال سے کم نہیں ہونی چاہئے۔