بجلی کی چوری کی روک تھام کیلئے حسین اصغر کی سربراہی میں ایف آئی اے میں یونٹ قائم
سختی سے بجلی کی چوری کی روک تھام کے لئے اقداما ت کئے جائیں، وزیراعظم کی حسین اصغر کو ہدایت
ISLAMABAD:
وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے میں حسین اصغرکی سربراہی میں بجلی کی چوری کی روک تھام کے لئے یونٹ قائم کردیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق ایف آئی اے میں بجلی کی چوری روکنے کے لیے نیا سیل قائم کر دیا گیا ہے جس کا کام واپڈا اوردیگربجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں موجود کرپٹ افسران کے خلاف کارروائی کرنا اور بجلی کی چوری کے حوالے سے تحقیقات کرنا ہو گا، سیل کا سربراہ ایف آئی اے کے سینئر تحقیقاتی افسر حسین اصغر کو بنایا گیا ہے جنہوں نے آج وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات بھی کی،ملاقات میں وزیر اعظم نے حسین اصغر کو ہدایت کی کہ وہ سختی سے بجلی کی چوری کی روک تھام کے لئے اقداما ت کریں۔