چکوال میں موٹروے پر بس الٹ گئی 10 افراد جاں بحق 12 زخمی

مسافر بس راولپنڈی سے فیصل آباد جارہی تھی کہ کلر کہار میں سالٹ رینج کے قریب بریک فیل ہونے کے باعث الٹ گئی

ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال چکوال منتقل کر دیا ۔ فوٹو ایکسپریس نیوز

موٹر وے پرسالٹ رینج پر بس الٹنے کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 12 سے زائد زخمی ہو گئے


ایکسپریس نیوز کے مطابق مسافر کوچ راولپنڈی سے فیصل آباد جارہی تھی کہ کلر کہار میں سالٹ رینج کے قریب بریک فیل ہونے کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں خواتین اورایک بچی سمیت 10 افراد جاں بحق اور 12 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں،بس میں 55سے زائد افراد سوار تھے، ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال چکوال منتقل کر دیا جہاں انہیں طبی امدد فراہم کی جارہی ہے، اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے ۔
Load Next Story