نیب قوانین میں ترامیم کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈ لاک

ترامیم سپریم کورٹ کے فیصلے اور آئینی دائرہ کار میں رہ کر کریں گے، ذرائع وزارت قانون

ترامیم سپریم کورٹ کے فیصلے اور آئینی دائرہ کار میں رہ کر کریں گے، ذرائع وزارت قانون

نیب قوانین میں ترامیم کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈ لاک پیدا ہوگیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومتی اور اپوزیشن ارکان میں نیب قوانین میں ترامیم پر متفق نہ ہوسکے اور اس حوالے سے حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈ لاک پیدا ہوگیا ہے، گزشتہ دو ہفتوں سے نیب میں ترامیم کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن نمائندوں کے درمیان کوئی بیٹھک نہ ہوسکی۔


نیب قوانین میں ترامیم کے حوالے سے حکومتی کمیٹی میں وزیرقانون فروغ نسیم، ملیکا بخاری، علی محمد خان شامل ہیں جب کہ اپوزیشن کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے ایاز صادق اور زاہد حامد، پیپلزپارٹی کے نوید قمر سمیت دیگر ارکان شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق نیب قوانین میں ترامیم پر حکومت اور اپوزیشن نمائندوں کے درمیان چار ملاقاتیں ہوچکی ہیں۔ وزارت قانون کا کہنا ہے کہ جو بھی ترامیم کریں گے سپریم کورٹ کے فیصلے اور آئینی دائرہ کار میں رہ کر کریں گے۔
Load Next Story